Tuesday, 3 July 2012

North Waziristan: Drone Attacks in June '12. A few snap shoot after attacks


اسلام و علیکم،,
میں، الله کے فضل و کرم  اور آپ سب کی دعاؤں سے شمالی وزیرستان کے بچوں میں تعلیم پھیلانے کی کوشش .کر رہا ہوں گزشتہ ماہ (جون ٢٠١٢) میں شمالی وزیرستان کے اکثر علاقوں میں ڈرون حملے کرے گئے. کہا گیا کہ  حملے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں اور طالبان کی محفوظ پناہگاہوں پر کرے گئے ہیں تفصیلات میں بتایا گیا کہ سارے حملے کامیاب رہے ہیں اور بہت دہشت گرد اور طالبان مارے گئے ہیں. الله ہی بہتر جانتا ہے کے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ؟ ٹیم آشیانہ کے ساتھ میں ایک دفع پھر شمالی وزیرستان میں موجود ہوں. ہماری ٹیم کے کسی بھی کارکن کے پاس کیمرہ والا فون یا تصاویر لینے کے سہولت نہیں ہے مقامی (وزیری) بھائی سے کچھ تصاویر حاصل کری ہیں، ان تصویروں کو یہاں لگانے کا مقصد صرف اتنا ہے کے ہماری افواج یا کوئی اور جبہ بھی حملہ کرے تو اس بات کو یقینی بناۓ کہ کسی مقامی کا نقصان نہ ہو، بچے، بوڑھے اور مقامی وزیری لوگ محفوظ راہیں. میں یہ تصاویر اپنی بہن (فریال) کو بھیج رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کے جو تصاویر دوستوں کے ساتھ شیر کرنے والی ہوئیں وہ ضرور شیر کریں گی.

ٹیم آشیانہ دتہ خیل کے پاس موجود ہے اور مقامی بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگائے ہووے ہے. ہم کو یہاں ادویات کی قلت کا سامنا ہے. اس کے علاوہ بھی جو کچھ چاہیے اس کی فہرست ٹیم آشیانہ کے پشاور ٹیم کو روانہ کر دی ہے،, ہم امید کرتے ہیں کے ہمارے دوست بہت جلد ہماری مدد کریں گے. 

وزیرستان ڈائری کا جو سلسلہ کچھ وجوہات کی وجہہ سے روک گیا تھا انشا الله بہت جلد شروع کیا جاۓ گا.

جزاک الله 
آپ کی دعاؤں کے محتاج 
منصور، ٹیم آشیانہ 
دتہ خیل، شمالی وزیرستان