Monday 10 December 2012

آشیانہ کیمپ کی منتقلی اور کارکنان کی نئی مصروفیات

اسلام و علیکم 

اہم بات:
ٹیم آشیانہ کے تمام کارکنان (بشمول دیگر شہروں میں مقیم کارکنان)، مقامی دوستوں اور آشیانہ کیمپ میں مقیم تمام افراد کے ساتھ بات کرنے اور مشورے کے بعد ہم سب اس نتیجے پر پہنچے کہ آشیانہ کیمپ اور اس میں مقیم افراد کو فوری طور پر دتہ خیل سے میران شاہ منتقل کر دیا جاۓ. 

آشیانہ کیمپ کو دتہ خیل سے میران شاہ منتقل کرنے کی وجوہات:
1- بڑھتے ہوۓ ڈرون حملے: گو کہ یہ حملے ہمارے لئے نہیں ہیں مگر اتفاق یا غلطی سے کچھ بھی ہو سکتا ہے. ان حالات میں ہم کسی بھی طرح سے آشیانہ کیمپ میں موجود اپنے دوست اور ساتھیوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے، نا ہی آشیانہ کیمپ میں مقیم مقامی افراد جو کسی نہ کسی وجہہ سے اپنے گھر، اپنے خاندان سے جدا ہوۓ ہیں کے لئے کوئی رسک لے سکتے ہیں. 

٢ - دتہ خیل (شمالی وزیرستان) میں بڑھتی ہوئی سردی: دتہ خیل میں سردی بہت زیادہ ہے جس کی وجہہ سے ہمارے کارکنان اور مقامی افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، اسس سردی سے محفوظ رہنے کے لئے ہمارے پاس ناکافی انتظام تھا جس کی وجہہ سے ہم سب نے مل کر یہ فیصلہ کیا کے آشیانہ کیمپ کو اب میران شاہ منتقل کر دیا جاۓ.

الحمد الله، آج بروز پیر، بتاریخ ١١ دسمبر ٢٠١٢. آشیانہ کیمپ کو دتہ خیل سے مکمل طور پر میران شاہ (شمالی وزیرستان) منتقل کرنے کے کم مکمل کر لیا گیا ہے. ہم سب میران شاہ کے مقامی دوستوں اور ساتھیوں کے دل کی گہرایوں سے شکر گزار ہیں جنہوں نے بہت محدود وسائل کے باوجود ہمارا ساتھ دیا اور آشیانہ کیمپ کی منتقلی یہاں (میران شاہ) ہو سکی. ہم سب خاص طور پر محترم اکرم بھائی کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے پچھلے ٣ دن میں مستقل مزگی کے ساتھ آشیانہ کیمپ کو منتقل کرنے کے لئے بہت محنت کری اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا. 
الله پاک تمام دوستوں اور ساتھیوں کی اس محنت کو قبول فرماۓ اور ہم کو مزید حوصلہ، ہمت، توانائی اور وسائل فراہم کرے جس سے ہم اپنے پریشان حال بھائی، بہنوں اور بچوں کی بحالی اور دیکھ ریکھ کا کام مکمل ذمہداری کے ساتھ سر انجام دے سکیں - آمین.

آشیانہ کیمپ کے بارے میں تفصیلات اور ٹیم آشیانہ کی فلاحی خدمات کی تفصیلات، یا ٹیم آشیانہ سے رابطے کے لئے لنک درج ذیل ہے. 

عدنان بھائی:
الحمد الله، عدنان بھائی کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے اور اب وہ (عدنان بھائی) ٹیم آشیانہ کے کارکنان کے ساتھ مل کر فلاحی خدمات کے کاموں کو سر انجام دینے کی کوشش کر رہی ہیں. 

تمام دوستوں، ساتھیوں کا شکریہ جو ہم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں اور ہماری کسی نہ کسی طرح مدد کرتے ہیں.
جزاک الله 
کارکنان 
آشیانہ کیمپ 
میران شاہ شمالی وزیرستان.