اسلام و علیکم دوستوں اور ساتھیوں،
جہاں اپنی ڈائری ختم کی تھی وہی سے شروع کر رہا ہوں، مگر شروع کرنے سے پہلے ایک اپیل اپنے دوستوں سے، اپنے بھائی بہنوں سے، اپنے فمیلی ممبرز سے، اپنے پڑھنے والوں سے، یہ اپیل مجھ کو عدنان بھائی کی طرف سے آج ہی ملی ہے، اور میں اپنی طرف سے جو کچھ ہو سکتا ہے کرنے کی کوشش میں ہوں، الله پاک مجھ کو ہدایت اور توفیق عطا فرماے اور ٹیم آشیانہ کی وزیرستان میں مشکلات کو آسان فرماے، آمین.
"ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان میں متاثرین "دہشت گردی کے خلاف جنگ" کے لئے فلاحی خدمات سر انجام دے رہی ہے، ٹیم آشیانہ بغیر کسی غرض، لالچ یا نام کے یہ خدمات ادا کر رہی ہے، ٹیم آشیانہ کی بنیادی ذمداری جنگ میں برباد ہوۓ خاندانوں اور یتیم، معذور بچوں کے لئے غذا، ادویات اور کپڑوں کی فراہمی ہے، ٹیم آشیانہ اپنے گھر والوں، دوستوں، احباب اور پڑھنے والوں کی مدد سے ہی یہ سارے کم سر انجام دیتی ہے. مہنگائی اور بگڑتے ہوۓ حالات کی وجہہ سے ٹیم آشیانہ کو ملنے والا فنڈ اب بہت کم رہ گیا ہے، شمالی وزیرستان میں اب بھی بہت کچھ ہونا باقی ہے، آی ڈی پی کمپ جلو زئی، کے حالات سے آپ سب ہی واقف ہیں، وہاں پر مقیم وزیرستان کے لوگ آہستہ آہستہ اب واپس آرہے ہیں. یہاں ایسے لوگوں کے رہنے اور کھانے پینے اور صحت جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں، ہم کچھ زیادہ تو نہیں کر سکتے مگر متسیریں کے لئے دو (٢) وقت کے کھانے اور بیماروں کے لئے ادویات کا انتظام ضرور کر سکتے ہیں، اسس کے علاوہ شدید بیمار افراد کو یہاں سے کسی بھی شہر منتقل کرنے کے لئے یہاں ایک بھی گاڑی موجود نہیں ہے، صرف آرمی کی گروں کو ہی استعمال کیا جا سکتا ہے جو ہر کسی کے لئے نہیں ہیں. ہم (ٹیم آشیانہ) انسانیت کے نام پر محترم جناب عبدلستار ایدھی صاحب، محترم انصار برنی صاحب، محترمہ عاصمہ جہانگیر صاحبہ اور دوسرے فلاحی اداروں کے سربراہوں اور نامی گرامی انسانیت کے ٹھیکیداروں سے اپیل کرتے ہیں، ان سے بھیک مانگتے ہیں کے یہاں ادویات کی قلت ہوتی جا رہی ہے، غذائی اجناس بھی بہت کم ہو جاتی ہے، بچوں اور خواتین کے لئے کپڑوں کی بھی کمی ہے. یہاں کے لوگ تنگ دست ہیں، یہاں کمی کا کوئی راستہ نہیں، یہاں سکول نہیں، یہاں میڈیکل سنٹر نہیں، یہاں مریضوں کو منتقل کرنے کے لئے گاڑیاں نہیں، آیئں آپ اور ہم مل کر تھوڑا تھوڑا کر کے یہاں کے مفلس، تنگ دست، لاچار، بےبس، یتیم، مسکین، بیوہ، معزور لوگوں کے لئے کچھ انسانیت کا کام کریں، باتیں تو سب ہی کرتے ہیں آپ یہاں (شمالی وزیرستان) میں آیئں اور ہم سب مل کر ایک نیا وزیرستان بناتے ہیں، ہمارے پاس یہاں فلاحی کم کرنے کا ٢ سال کا تجربہ ہے، ہم یہاں کے لوگوں کو اور یہاں کے لوگوں کی حالات کو بہت بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں. ہم یہاں کسی بھی سیاسی، مذہبی یا بیرونی معملات کو کرنے نہیں آی ہیں، ہم صرف اور صرف اپنے پیارے وطن پاکستان کے لوگوں اور اپنے بھائی بہنوں کو یہ احساس دلانے کے لئے آے ہیں کے ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں، اور ابھی پاکستان میں بہت لوگ ایسے ہیں جو یہاں کے لوگوں کے لئے دل میں درد رکھتے ہیں اور اپنا مانتے ہوۓ ان کی مدد کر رہے ہیں.
ٹیم آشیانہ کو آپ سب کی محبت، خلوص اور دعاؤں کی بہت ضرورت ہے، ساتھ ہی ہر قسم کی امداد کی بھی اشد ضرورت ہے ہم یہاں ذکر نہیں کر سکتے کے یہاں کے حالات کیسے سخت ہوتے جا رہے ہیں. اسس سے پہلے کے بہت دیر ہو جاۓ ہم سب کو مل کر یہاں کے لوگوں کے لئے کام کرنا ہوگا، خاص کر، عبدالستار ایدھی صاحب اگر ایک دفع یہاں آجائیں تو دوسرے فلاحی تنظیموں اور لوگوں میں بھی یہاں اکر فلاحی کام کرنے کے لئے ہمت اور حوصلہ ملے گا. ہم سب ہی لوگوں سے یہ اپیل اور درخواست کرتے ہیں کے آپ لوگ اپنے اپنے طریقے سے ایسی عظیم ہستیوں سے رابطہ کر کے ان کو ہمارا پیغم دیں، ہو سکتا ہے کہ کسی کی بات ان لوگوں کو دل میں اتر جاۓ اور یہاں موجود ہزاروں لوگوں کے لئے خوشی اور خوش حالی کا کچھ سامان ہو جاۓ،
جزاک الله خیر، سید عدنان علی نقوی، ٹیم ممبر، ٹیم آشیانہ، شمالی وزیرستان.
رابطے کے لئے،
+92 345 297 1618
+92 333 342 6031
team.ashiyana@gmail.com
faryal.zehra@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
محترم دوستوں اور بھائی بہنوں، اپر لکھا گیا پیغام مجھ کو جس ترہان ملا تھا بلکل اس کو ویسے ہی لکھ دیا ہے. میں نے پچھلے ایک ہفتے میں جو کچھ جمع کیا ہے، وہ صبح اپنے دوستوں، خاندان والوں اور عزیز احباب کی مدد سے، کیا ہے اور انشا الله کل کسی وقت یہ سامان لے کر میں ایک دفع پھر یہاں سے وزیرستان (شمالی) کے لئے روانہ ہو جاؤں گا، انشا الله.
الله پاک مجھ کو اور ہمت، توفیق اور حوصلہ عطا فرماے اور مجھ کو وزیرستان جا کر لوگوں کے لئے فلاحی کام کرنے کی توفیق عطا فرماے، آمین.
==============================================
==============================================
اور اب میری ڈائری کا اگلا صفحہ،
محترم نماز عشا سے فارغ ہوکر، ہم کچھ لوگ ایک ساتھ بیٹھ گئے، عدنان بھائی نے بھی اس میٹنگ کے لئے کچھ خاص لوگوں کو ہدایت دی تھی. اس لئے ٹیم آشیانہ کے خاص ممبرز اور کچھ مقامی دوست بھی اس میٹنگ میں شریک تھے، عدنان بھائی نے ایک اور ممبر کو ہم سب کے لئے چائے بنانے کا کہ دیا تھا. ابہ مجھ کو کہا گیا تھا کہ میں وہ سب کچھ کہ ڈالوں جو میرے دل می ہے اور دماغ میں چل رہا ہے. میں نے ایک گہری سانس لی اور ساری ہمت کو جوڑ کر اپنی بات کہنا شروع کری، میری پوری کوشش یہی تھی کے میرا لہجہ اور زبان کسی بھی لمحہ سخت نہ ہو. اور ماحول میں گرمی نہ آجاۓ.
میں نے الله کا نام لے کر اپنی بات شروع کری، "محترم عدنان بھائی، اور ٹیم آشیانہ کے جانباز ساتھیوں، عزیز ترین، وزیرستانی بھائیوں، اسلام و علیکم، الله پاک مجھ کو میری بات سہی طریقے سے بیان کرنے کی اور آپ تک پہچانے کی توفیق، ہمت اور سمجھنے کی عقل عطا فرماے، آمین.
میں پچھلے ٧ برسوں سے عدنان بھائی کو جانتا ہوں، مجھ کو اچھی ترہان یاد ہے جب عدنان بھائی کا تقریبن پورا خاندان ہی زلزلے کی نظر ہو گیا تھا اور اس کے بعد عدنان بھائی کی والدہ محترمہ کی موت کے بعد عدنان بھائی نے خود کو ایک دم تبدیل کر لیا، کراچی میں رہنے والا ایک ایسا جوان جس کی زندگی، میں ہمیشہ خوشیاں، ہلا گلہ، موج مستی، وغیرہ شامل تھی ایسے مقصد کی تلاش میں لگ گیا جس کی سمجھ ابھی تک مجھ کو نہیں آرہی ہے. کیا عدنان مجھ کو تھوڑا تفصیل سے باتیں گے کہ اکھڑ یہ سب چل کیا رہا ہے، وہ بہت تعلم یافتہ انسان ہیں، ان کو ایک بہترین نوکری اور زندگی کی ساری آسائش مل سکتی ہیں، وہ اپنا گھر بسا سکتے ہیں، اور وہاں رہ کر بھی یہاں کے لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ تو کر ہی سکتے ہیں. اس کے علاوہ، کبھی کبھی مجھ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کے عدنان بھائی اور ٹیم آشیانہ کے ممبرز کسی خاص مقصد کے لئے فلاحی کام کرتے ہیں، کہیں یہ اندرونی طور پر کسی خفیہ ادارے یا کسی بیرونی ادارے کے کارکن تو نہیں ہیں، کیوں فریال باجی کناڈا سے پاکستان آجاتی ہیں اور یہاں کے لوگوں کے لئے فنڈز جمع کرتی ہیں، اور ہفتوں وزیرستان کی پہاڑیوں میں گم ہو جاتی ہیں؟ کیوں عدنان بھائی، گلی گلی محلے محلے، جا کر خود بھی بھیک مانگتے پھرتے ہیں، اور باقی کارکنان سے بھی منگواتے ہیں؟ اور سب سے بڑھ کر جب یہاں (وزیرستان) کے رہنے والے (معذرت) کے ساتھ ہم کو پاکستانی اور خود کو وزیری کہتے ہیں تو پھر ہم کو کسی غیر کی مدد کر کے کیا حاصل؟ کیوں کے اگر ہم پاکستانی ہیں تو ہم کو سب سے پہلے اپنے پاکستانی بھائی بہنوں کی مدد کرنا چاہیے، پاکستان میں بھی ہزاروں اور لاکھوں لوگوں کی اسی ترہان کی مدد کی ضرورت ہے. جتنی جلدی اور جتنی روانی سے میں اپنی بات کہنا چاہتا تھا کہ ڈالی اور مجھ کو صاف محسوس ہوا کے ٹیم آشیانہ کے ممبرز، اور مقامی لوگوں کے ماتھوں پر شکنی پڑھ چکی تھی. عدنان بھائی بھی کسی گہری سوچ میں تھے، اور جب انہوں نے اپنا چہرہ اپر کی جانب اٹھایا تو میں یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا عدنان بھائی کی آنکھیں نام ہو رہی تھی، اور چہرہ بھی سرخ ہو رہا تھا. میں عدنان بھائی کے قریب گیا اور ان سے اپنی باتوں کی سختی پر ندامت کا اظھار کیا اور معذرت چاہی تو انہوں نے اشارے سے مجھ کو سب ٹھیک ہے کہا اور خود کو نارمل ظاہر کرنے لگے. ٹیم آشیانہ کے چہروں پر خفگی اور مقامی لوگوں کے چہروں پر ناراضگی صاف محسوس کی جا سکتی تھی، اب مجھ کو اپنی باتوں کی گہری کا بہت اچھی ترہان احساس ہونے لگا تھا. اور ندامت کی وجہہ سے میں نے اپنا چہرہ نیچے کر لیا اور اشارے سے مزید کچھ کہنے سے انکار کردیا.
اسی اثنا میں چائے بھی آگئی اور ہم سب چپ چاپ بیٹھ کر چائے پینے لگے، چائے پینے کے دوران عدنان بھائی نے کہا، اگر منصور بھائی اپنی بات مکمل کر چکے ہیں تو میں کچھ کہنا چاہتا ہوں اور اگر منصور بھائی کی بات مکمل نہیں ہے تو یہ پہلے اپنی بات مکمل کر لیں، میں نے اشارتاً کہا کا میری بات ختم ہو چکی ہے اگر آپ کی گفتگو کے دوران کسی بات کا پوچھنا مقصود ہوا تو آپ کی اجازت سے پوچ لوں گا. میں نے اپنے ساتھ اپنی عزیز ڈائری بھی رکھی ہوئی تھی جس پر میں نوٹس لیتا جا رہا تھا.
دوستوں، یہاں بجلی کا معملات ٹھیک نہیں ہیں، کب اتی ہے اور کب جاتی ہے کچھ نہیں پتہ. اسی لئے ابھی تک کی ڈائری لکھ کر اجازت چاہتا ہوں، اور انشا الله اپنی ڈائری کا یہ صفحہ آج ہی مکمل کرنے کی کوشش کروں گا. ٹیم آشیانہ کے لئے جو سامان میں نے جمع کیا ہے ابہ اس کی پیکنگ کرنی ہے جس کے لئے میرے بھانجا بھانجی آگئے ہیں. تو مجھ کو ابھی کے لئے اجازت دیں، الله پاک آپکا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہم سب پر سلامتی فرماے، آمین.
جزاک الله
آپ کا بھائی، آپ کا دوست،
منصور احمد.
waziristandairy@gmail.com
mansoorahmed.aaj@gmail.com