Saturday 20 October 2012

وزیرستان ڈائری: بلال محسود کی آج کی ڈائری- ٢٠ اکتوبر، ٢٠١٢

محترم دوستوں اور ساتھیوں،
 اسلام و علیکم 

الله پاک ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرماۓ - آمین. 
عدنان بھائی اور بلال محسود پشاور میں بھیک مشن کے سلسلے میں موجود ہیں، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بھی مقامی ساتھ اور کارکنان بھیک مشن کے زریعے شمالی وزیرستان میں متاثرہ اپنے بھائی بہنوں کے لئے امدادی اشیاء جمع کر رہے ہیں. آج پشاور میں عدنان بھائی، بلال محسود اور دیگر کارکنان کا دن کیسا گزرااور دیگر شہروں میں موجود کارکنان کی کارکردگی کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں جو کہ مکمل ہوتے ہی آشیانہ کیمپ کے لنک (بلاگ) پر ڈال دی جائیں گی. 

آج کا دن بلال خان محسود کے لئے کیسا رہا اس بارے میں بلال نے  کچھ ہی دیر قبل ہم کو لکھوایا ہے جو ہم تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ یہاں لکھ رہے ہیں.


=====================================================
بھائی میں تو پہلی دفع یہاں (پشاور) آیا ہوں، یہ تو بہت بڑا شہر ہے. کتنی گاڑیاں ہیں، کتنے لوگ ہیں، میں تو جن لوگوں سے ملا سب نے مجھ کو بہت دیا. مگر یہاں کچھ بھی اچھا نہی لگ رہا. ایسا لگتا ہے جیسے ہم لوگ وزیرستان سے ہیں تو اسی لئے ہم بھی کوئی بم لے کر آیا ہوگا. ان کو سمجھاؤ کے ایسا نہیں ہے. ہم بھی انسان ہیں. ہاں ہم کو کھانا بہت اچھا ملا روٹی، نان، دال اور مرغی کا سالن سب بہت اچھا تھا الله ان لوگوں کو خوش رکھے. ابھی ہم کو اپنی امی اور بہن کا فکر ہے وہ لوگ ہمارے ساتھ یہاں نہیں آیا ہے پتا نہیں وہاں کہ کر رہا ہوگا؟
کیمپ والے کہتے ہیں کی ہم کل یہاں سے واپس وزیرستان جائیں گے بس جلدی سے کل ہو جاۓ تو ہم اپنی امی اور بہن کے پاس جائیں.
ابھی اور لوگ امداد دینے آنے والے ہیں ہیں. وہ جو بڑے سکول میں پڑھتے ہیں وہ بھی ہم سے ملنے آئے تھے مجھ کوہ بہت کتابیں دے کر گئے ہیں. دعا کرو کے بڑا خان ماں جاۓ اور ہم کو وہاں پڑھنے کا اجازت دے. ہم بھی پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بننا چاہتے ہیں. کراچی والا بھائی سہی کہتے ہیں کی پڑھنے سے انسان کا عزت بڑھتا ہے اور مقام بھی ملتا ہے.
بس جلدی جلدی امداد جمع کرو اور واپس علاقے میں چلو. ہم کو تو ڈرون سے زیادہ یہاں کہ لوگوں سے اور پولیس سے خوف لگ رہا ہے.
ابھی اور کیا بولے؟
ابھی کچھ نہیں بس ہم کو امداد دو اور ہم روانہ ہو یہاں سے.
=================================================