بلال خان محسود کا پیغام:
بھائی، الله کا شکر ہے ہم لوگ بلکل صحیح طریقے سے اپنے وطن (دتہ خیل) شمالی وزیرستان آگئے ہیں. اچھی بات یہ ہے کہ ہم لوگ اپنے ساتھ سارا سامان جو ہم لوگ نے پشاور سے جمع کیا تھا اور خریدا تھا یہاں لے کر آگئے ہیں. اور یہ سامان ہمارے کچھ کام تو آگیا.
یہاں کیمپ کے حالت بہت خراب ہیں. ہماری سمجھ میں کچھ نہی آرہا کے ہم کیا کریں؟ ڈرون بھی بار بار آرہا ہے. ابھی پتہ نہیں کون جانے والا ہے. ہم کیا دعا کرے یہ بھی سمجھ نہیں آرہا. کیمپ میں سب ہم کو سمجھا رہے ہیں کہ حالات سہی ہو جائیں گے، مگر کب ہونگے پتہ نہیں.
ہم سب لوگ تو کب سے عدنان بھائی کو کہہ رہے ہیں کہ اس کیمپ کو بند کردو مگر وہ کہتے ہیں کہ سب جلدی ٹھیک ہو جاۓ گا.
ہمارے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہے، ابھی بہت کتابیں تو ہیں مگر پڑھنے کا دل نہیں کرتا ہے. کیا پڑھیں اور کس سے پڑھیں؟ یہ سب کب ٹھیک ہوگا؟
وہاں پشاور میں ہم نے دیکھا کے لڑکے لوگ اچھے کپڑے پہن کر گاڑی میں جاتے ہیں پڑھنے یہاں تو کوئی اسکول بھی نہیں ہے. کیمپ والوں نہیں جو اسکول بنایا ہے وہ تو ابھی خالی ہے. یہاں کا خان کہتا ہے کے پڑھ کر کرنا کیا ہے؟ پاکستانی لوگ تم کو دہشت گرد کہتے ہے اور تم ہو بدنام کچھ نہیں کر سکتے. پاکستان والوں نے ہم کو پاکستان انے پر پابندی لگا دی ہے.
ابھی اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ جو بھی ہونا ہے بس ہو جاۓ. ایسا ہم کو کچھ سمجھ نہی آرہا.
ابھی عید کا دن بھی آگیا، ہمارے پاس تو کچھ بھی نیا نہی ہے، جو کپڑا عدنان بھائی نے دیا ہے، وہ کپڑا بھی پرانا ہے مگر الله کا شکر ہے کپڑا تو ہے. عید کا دن ہم لوگ نے آلووالا چاول کھایا. الله کا شکر کیا کہ یہ بھی کھانے کو ملا.
ابھی سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ جنگ لگنے والا ہے، کب لگے گا جنگ؟ اور ہم کیا کریں گے جنگ میں؟
بھائی، آپ کب آؤ گے؟ ہم کو ابھی یہاں نہی رہنا. بھائی آپ نے کہا تھا کہ ابھی جب آؤ گے تو ہم کو ساتھ لے جاؤ گے. ابھی آپ جلدی آجاؤ، ہم کو ہماری امی کو اور بہن کو ساتھ لے جاؤ. ہم آپ کا سارا کام کرے گا. آپ کے گھر کا بھی کام کرے گا. اور پڑھے گا بھی. ہم کو یہاں نہی رہنا اب. آپ جلدی سے آجاؤ ابھی.