اسلام و علیکم
شمالی وزیرستان سے بھیجے گئے بلال خان محسود کے پیغامات کو فلحال یہاں نہی جا رہا ہے جس کی وجہہ یہ ہے کے کچھ دوست اور پڑھنے والے شاید یہ سمجھ رہی ہیں کہ ہم (ٹیم آشیانہ) بلال محسود کے پیغامات کو اپنے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں. جبکہ حقیقت حال کچھ الگ ہے. ہم نے صرف شمالی وزیرستان کے بچوں کی سوچ وفکر اور شمالی وزیرستان کے زمینی حقائق کو منظرعام پر لانے کی غرض سے بلال محسود کے پیغامات کو یہاں جگہ دینا شرو کری تھی. بلال محسود آشیانہ کیمپ شمالی وزیرستان میں موجود ہے اور کیمپ کے ساتھیوں کے ساتھ فلاحی کاموں میں حصہ لے رہا ہے. ساتھ ساتھ کیمپ میں قائم اسکول / مدرسہ مے جو بھی پڑھایا جا سکتا ہے پڑھ رہا ہے. بلال محسود اور اس کے بہت سارے دوست امن پسند اور پاکستان کو سمجھنے لگے ہیں. انشا الله بلال محسود کے پیغامات کو بہت جلد یہاں لکھنا شرو کر دیا جاۓ گا.
جیسا کے آپ کے علم مے ہے، شمالی وزیرستان میں فلاحی کاموں میں مصروف ٹیم آشیانہ کے کچھ کارکنان عدنان بھائی کے ہمراہ یہاں پشاور آئے ہوۓ ہیں. عدنان بھائی بھیک مشن میں مصروف ہیں اور ہم کچھ مقامی کارکنان اپنے طور پر ان ساتھیوں کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، الله پاک ہماری اس محنت اور ٹیم آشیانہ کے کارکنان کے کاموں میں برکت فرماۓ - آمین.
کراچی اور لاہور سے ہمارے دوستوں اور ساتھیوں نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ بھی اپنے اپنے شہروں میں بھیک مشن کے تحت شمالی وزیرستان کے پریشان حال، مجبور اور بے بس بھائی، بہنوں اور بچوں کے لئے سامان جمع کررہے ہیں اور بہت جلد کچھ ساتھی جمع کے گئے سامان کے ساتھ شمالی وزیرستان میں موجود ہونگے.
ہماری عزیز بہن سیدہ فریال زہرہ جو کہ کینیڈا سے یہاں تشریف لائیں تھی اب واپس کینیڈا پہنچ چکی ہیں اور ان کا پیغام بھی ہم کو ملا ہے کہ وو بھی اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہاں (شمالی وزیرستان) کے لوگوں کے لئے امداد جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں. الله پاک ہمت، صبر، حوصلہ اور استقامت عطا فرماۓ - آمین.
عدنان بھائی خود بھی بہت اچھا لکھنے والے ہیں اور گزشتہ رات جب ہماری ان سے بات ہوئی تو انہوں نے ہم کو اپنی ڈائری کے کچھ صفحات دکھاۓ. ہم نے عدنان بھائی سے بہت درخواست کری کہ ہم کو ان صفحات میں سے کچھ صفحات کو دوسرے ساتھیوں اور پڑھنے والوں کے سامنے پیش کرنے دیں تو بہت مشکل سے کچھ صفحات کو لکھنے اور آپ سب کے سامنے رکھنے کی اجازت ملی ہے.
ہم عدنان بھائی کی ڈائری کے صفحات کو لکھ رہے ہیں اور قابل ذکر باتیں آپ سب کے سامنے ضرور رکھیں گے. ان صفحات کو پڑھ کر ہم سب کو شمالی وزیرستان اور وہاں کے لوگوں کے ذہن، فکر حالات اور ٹیم آشیانہ کی کارکردگی کے بارے میں بھی بہتر اندازہ ہو سکے گا.
کراچی سے ہمارے کچھ دوست ایک، دو (١،٢) دن میں کچھ امدادی سامان کے ساتھ یہاں پہنچنے والے ہیں جن میں عدنان بھائی کے بہت قریبی دوست اور ساتھ احمد بھائی بھی شامل ہونگیں. احمد بھائی کہ یہاں آنے سے ٹیم آشیانہ کو بہت بڑی ڈھارس میل گی. کیونکہ وہ (احمد بھائی) بچوں کی نفسیات کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور شمالی وزیرستان کے بچوں میں بہت اچھی طرح گھل مل جاتے ہیں. الله پاک احمد بھائی اور دیگر ساتھیوں کے سفر کو آسان فرماۓ اور ان کے اندر خدمات انسانیت کے جذبے کو ہمیشہ کی طرح موجود رکھے.
انشا الله آج سے ہی عدنان بھائی کی ڈائری کو لکھنے کا کام شروع کر دیا جاۓ گا اور ہم کو امید ہے کہ آپ اس ڈائری کو پڑھ کر شمالی وزیرستان کے حالت اور معملات کو بہتر سے بہتر سمجھ سکیں گیں.
ٹیم آشیانہ برائے شمالی وزیرستان اور عدنان بھائی کی هیدیٹ کے مطابق یہ صفحہ (بلاگ) اب صرف اور صرف ڈائری کو شایع کرنے کے لئے ہی استعمال کیا جاۓ گا. ٹیم آشیانہ کے معملات، فلاحی خدمات، امداد کی تفصیلات ابھی صرف ٹیم آشیانہ کے الگ صفحہ (بلاگ) پر دستیاب ہونگی.
ڈائری کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ ہم سے درج ذیل رابطہ کر سکتے ہیں .
waziristan.dairy@gmail.com
جزاک الله خیر
ساتھ کارکن
ٹیم آشیانہ برائے شمالی وزیرستان.
پشاور - پاکستان