محترم دوستوں اور ساتھیوں اسلام و علیکم،
ایک دفع پھر آپ کی خدمات میں حاضر ہیں، الله پاک کے فضل و کرم سے اور آپ سب کی دعاؤں سے ہم آج اس مقام پر ہیں کہ جس پر ٹیم آشیانہ کے ایک ایک کارکن، مددگار، ٹیم آشیانہ کے کارکنان کے خاندان والے دوست احباب اور جو جو ہم کو جانتے ہیں وہ سب الله پاک کے شکر گزار ہیں کے ہم کو آشیانہ کیمپ اور اسکول کے سلسلہ میں مدد ملی اور آج آشیانہ کیمپ اور اسکول میرانشاہ، شمالی وزیرستان میں مختصر ہی سہی مگر ایک منظم طور پر فلاحی خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ ٦٥ بچوں میں علم کی شمع روشن کر رہا ہے. الله پاک کی اس مدد پر ہم سب جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے.
دوستوں، میرانشاہ، شمالی وزیرستان میں اسکول کھولنا کوئی آسان کام نہیں ہے. یہاں کے لوگ قدامت پسند اور جدید تعلیم کو اسلام کے منافی سمجھنے لگے ہیں. اور یہ سبھی صرف اور صرف اسلام کے نام پر ہو رہا ہے، اس بحث میں جانا ہمارا مقصد نہیں ہے مگر ہم صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کری اور یہاں (شمالی وزیرستان) میں رہتے ہوۓ ہم نے یہاں کے مقامی لوگوں کو یہ بات سمجھانا چاہی کہ ان کے بچوں کے لئے تعلیم کی کیا اہمیت ہے؟ اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد ان بچوں کا کیا مستقبل ہوگا جس کی مخالفت میں ہم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم کو مختصر طور پر آشیانہ کیمپ میں اسکول کھولنے کی اجازت مل گئی اور آج ٢ ماہ سے آشیانہ کیمپ میں اسکول قائم ہو چکا ہے جس میں ٦٥ مقامی بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں.
آپ سب سے بار بار رابطہ ٹوٹنے کی بنیادی وجہہ میرانشاہ میں بجلی کی عدم فراہمی، انٹرنیٹ اور موبائل کمنیکشن جیسی سہولیات کا دستیاب نہ ہونا ہے. ہم کو جب جب رابطے کی کوئی بھی صورت ملی ہم نے پوری کوشش کری کہ ہم اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو اپنے فلاحی کام اور دیگر حالات سے آگاہ رکھ سکیں.
دوستوں، ہم نے اپنے فلاحی مشن کے دوران بار بار کوشش کری کہ بھی پاکستانی اور بینالاقوامی میڈیا کو دعوت دیں کے وہ کسی بھی طرح میرانشاہ آئیں اور یہاں کے حالات کو سری دنیا کے سامنے پیش کریں مگر افسوس کبھی امن و امان کی صورت حال اور کبھی دیگر مسائل کو سامنے رخ کر ہماری کسی بھی کوشش پر عمل نہی کیا گیا مگر ہم کو پورا یقین ہے کہ ایک نہ ایک دن ساری دنیا شمالی وزیرستان کے لوگوں کے مسائل اور زمینی حقائق سے ضرور آگاہ ہوگی.
گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹیم آشیانہ اور آشیانہ کیمپ کو فنڈز کی عدم دستیابی، غذائی اجناس و ادویات کی شدید کمی کا سامنا رہا ہے جس کی وجہہ سے ہم آشیانہ کیمپ اور اسکول کے سوا باقی کوئی بھی فلاحی کام سر انجام نہی دے سکیں ہیں جس کا ہم کو افسوس ہے.
کراچی سے تشریف لائے ہوۓ ہمارے ساتھ کارکن روزانہ اپنی ڈائری لکھتے ہیں مگر افسوس کے انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہہ سے ہم وو ڈائری آپ تک نہی پہنچا سکے جس سے آپ کو ہماری روزمرہ کے کام اور حالات کا علم ہوتا.
ہم نے اپنے طور پر ایک متبادل تلاش کیا ہے جس کے ذریعے ہمارے پیغامات پہلے یہاں (شمالی وزیرستان) سے پشاور جائیں گے وہاں سے انٹرنیٹ و دیگر سے آپ تک پہنچ سکیں گے.
بہت جلد آپ کی خدمات میں آشیانہ کیمپ کے زیر اہتمام چلائے جانے والے آشیانہ اسکول اور دیگر فلاحی کاموں کی تفصیلات پیش کر دی جائیں گی.
آپ سب کی مدد اور دواؤں کے لئے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں آپ کی مدد ہمرے ساتھ رہے گی.
جزاک الله
کارکنان
ٹیم آشیانہ
آشیانہ کیمپ، ١.٥ کلومیٹر. میرانشاہ،
شمالی وزیرستان، پاکستان.
ہم سے رابطے کے لئے اور ہمارے فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے لئے درج لنک کو وزٹ کریں.