اسلام و علیکم
محترم دوستوں اور ساتھیوں
ہمیشہ کی طرح کراچی شہر میں رہنے کی وجہہ سے معاشی مصروفیت اور گھریلو معملات کے ساتھ ساتھ آج کل بجلی کا وقت بے وقت آنا جانا مجھ کو مجبور کر رہا ہے کہ میں اپنی ڈائری اور دیگر معمولات زندگی کو تبدیل کروں اور سست روی کا شکار رہوں. پھر بھی میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی ذات اور مقصد کو کبھی نہ بھولوں. میرانشاہ، شمالی وزیرستان میں ٹیم آشیانہ کے ساتھ رابطے میں rاہنے کی پوری کوشش میں ہوں اور جس ہی کوئی رابطہ ہوتا ہے معلومات کو جمع کر کے لکھ لیتا ہوں. ساتھ ہی اپنے دوستوں، عزیز و اقارب کے ہمراہ ٹیم آشیانہ کے فلاحی کاموں کے لئے جو کچھ بھی کر سکتا ہوں کر رہا ہوں. الله پاک مجھ کو ہمت دے اور استقامت دے - آمین.
گزشتہ دنوں عدنان بھائی آشیانہ کیمپ کے لئے فنڈز اور دیگر سامان جمع کرنے کے لئے پشاور شہر آئے تھے. اور عدنان بھائی کے ہمراہ کچھ دوسرے دوست بھی جن کے ساتھ میری طویل بات ہوتی رہی. اور جو کچھ تفصیلات جمع ہوئی ان کو ترتیب سے لکھا اور ابہ کچھ ضروری تفصیلات آپ سب کو بتا رہا ہوں.
آشیانہ کیمپ کب سے شمالی وزیرستان میں قائم ہے؟ اور کیا فلاحی کام سر انجام دے رہا ہے؟ ان کی تفصیلات آپ کو انہی صفحات پر ملتی رہتی ہیں. مگر ابھی تک ہم نے وہاں (میرانشاہ، شمالی وزیرستان) میں کیا کھویا اور کیا پایا ہے کی تفصیلات ہم ابھی تک یہاں نہیں بتا سکے ہیں. پاکستان کے اندرونی معملات، وزیرستان کے حالات اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہم بہت کچھ چہ کر بھی نہیں بتا سکتے. مگر اتنا ضرور کہ سکتے ہیں ہیں کے ٹیم آشیانہ اور عدنان بھائی کی دن رات کی محنت کی وجہہ سے کم از کم اتنا ضرور ہوا ہے کہ اب شمالی وزیرستان کے کچھ لوگ (بہت ہی کم تعداد میں) نے اپنے بچو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جب میں شمالی وزیرستان گیا تھا اس وقت بھی اور آج بھی میری عدنان بھائی اور ٹیم آشیانہ کو یہی تجویز رہی ہے کہ ہم کو سب سے پہلے شمالی وزرستان می نبسنے والے لوگوں میں تعلیم کا شعور پھیلانا ہوگا صرف اور صرف تعلیم ہی ایک عیسیٰ ذارئع ہے جس سے ہم لوگوں میں خود سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو پیدا کر سکتے ہیں اور اسی صلاحیت سے ہم اپنے دوست اور دشمن کو پہچان بھی سکتے ہیں. ہم اسلام کے ماننے والے ہیں اور ہمارا مذہب بھی ہم کو تعلیم سے آگاہی اور حاصل کرنے کا ہمیشہ درس دیتا ہے. الله کا شکر ہے کہ ٹیم آشیانہ کی محنت اب رنگ لا رہی ہے اور آشیانہ کیمپ (میرانشا، شمالی وزیرستان) میں درس و تدریس کا آغاز ہو چکا ہے. مجھ کو ملنے والی معلومات کے مطابق گو کہ ابھی تک آشیانہ کیمپ کو کسی اسکول کا درجہ حاصل نہیں ہے اور ابھی تک وہاں اساتذہ (ٹیچرز) کی دستیابی ممکن نہیں ہو سکی ہے. مگر کچھ لوگ اپنے بچوں کو آشیانہ کیمپ میں پڑھنے کے لئے بھیج رہے ہیں اور انشا الله انہی کچھ بچوں سے شروع کیا گیا سفر ہم کو شمالی وزیرستان میں کامیاب و کامران کرے گا.
آشیانہ کیمپ کے زیر انتظام گزشتہ ماہ کے دوران دو (٢) فری میڈیکل کیمپ (مفت طبی امدادی کیمپ) کا انتظام کیا گیا، ادویات کی قلت کے سبب صرف کچھ ہی لوگوں کو ادویات اور علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی گیں جبکہ کچھ بچوں (٥٠ بچوں) کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے (انجکشن) لگائے گئے. ( دیگر تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں جن کو بہت جلد آشیانہ کیمپ کی سائٹ پر شایع کر دیا جاۓ گا - انشا الله)
آشیانہ کیمپ میں اس وقت بھی کارکنان اور رضاکاروں کو ملا کر ١٧٠ افراد مقیم ہیں جن میں ٥٧ بچے، ٣٨ خواتین اور دیگر مرد حضرت ہیں. اکثر کا تعلق شمالی وزیرستان کے بالائی علاقوں سے ہے جہاں امن و امان کی بگڑی ہوئی صورت حال کی بنا پر لوگوں نے میرانشاہ کا رخ کیا ہے اور فلحال آشیانہ کیمپ میں مقیم ہیں. ٹیم آشیانہ کے کارکنان اور رضا کار تمام دستیاب فونز اور مقامی افراد کی مدد سے ان لوگوں کے لئے دو (٢) وقت کے غذا کی فراہمی اور دیگر سہولیات کا انتظام کر رہی ہے. (تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں).
آشیانہ کیمپ (میرانشاہ، شمالی وزیرستان) میں قائم کے گئے جز وقتی اسکول میں اس وقت مقامی بچوں کی تعداد ٨٠ (اسی) ہے جن میں آشیانہ کیمپ میں مقیم بچے بھی شامل ہیں. کیمپ اسکول میں اساتذہ کی تعداد صرف ٤ (چار) ہے جن میں عدنان بھائی، محترم جلیل ملک بھی، ممتاز خان اور راحیل بھائی شامل ہیں. میرانشاہ میں مقیم مقامی کارکن اور رضاکار اساتذہ کی تلاش میں ہیں. اس کے ساتھ آشیانہ کیمپ اسکول کو مستقل اور مزید بہتر کرنے کی بھی پوری کوشش کی جا رہی ہے. جو انشا الله تمام دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی.
ڈائری اور آشیانہ کیمپ (میرانشاہ، شمالی وزیرستان) میں جاری معمولات زندگی، فلاحی کاموں کی تفصیلات بہت جل لکھ دی جائیں گی.
آپ سب کی دعاؤں کے محتاج
ٹیم آشیانہ
آشیانہ کیمپ
میرانشاہ، شمالی وزیرستان.
پاکستان