محترم دوستوں اور ساتھیوں
اسلام و علیکم،
الله کی ذات سے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے، پورا ایک ماہ ہوا نہ ہی ڈائری اپ ڈیٹ ہوئی نہ ہی ٹیم آشیانہ کا کوئی صفحہ لکھا گیا. حالت ہمارا اکثر ساتھ نہیں دیتے. جن صحتوں کی ذمہ داری لگی تھی کے وہ اپنے گھروں پہ بیٹھ کر ہم سے رابطے میں رہیں یا پھر خود ہی ہم سے ہمارے کام کی تفصیلات لے کر ہمارے دوستوں کو اپ ڈیٹ کرتے رہا کریں. مگر ہر کسی کی کوئی نہ کوئی مجبوری رہا کرتی ہے. الله پاک ہم سب کو صبر اور استقامت کے ساتھ کام کرنے کی توفیق دے اور ہم سب کو ہمت حوصلہ دی کے ہم اور بھی ہمارے ساتھی اپنے پاکستانی بھائی، بہنوں کی مدد کرتے رہیں.
مجبورن مجھ کو ایک ماہ کے لئے وزیرستان (شمالی) جانا پڑا . جن حالات میں پہلے ہو کر آیا تھا، ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی. اب سمجھ سے باہر ہے کے میں پہلے کی ڈائری کو مکمل کروں یا اب کچھ دیکھ کر اور کر کے آیا ہوں وہ لکھوں. میں خود اتنا مضبوط نہیں جتنا کے وزیرستان میں رہنے والے لوگ ہیں یا ٹیم آشیانہ کے ممبرز ہیں. میں ایک انسان ہوں جو کبھی بھی ایسے حالت سے نہیں گزرا مگر ابہ ٹیم آشیانہ کی مہربانی سے اور الله پاک کی دی ہوئی ہمت سے میں بھی وزیرستان کے حالت کا عادی ہوتا جا رہا ہوں. مگر آخر کبه تک؟ ہم لوگوں کے مانگتے رہیں؟ یا ان لوگوں کو انکے حال پر چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں میں جا کر بیٹھ جائیں اور زندگی کے مزے لوٹیں جیسے ہمارے حاکم اور دوسرے لوگ کر رہے ہیں. ایک جانور کے لئے تو ایسا کرنا آسان ہے مگر ایک انسان کے لئے سب کچھ دیکھ کر ایسا کرنا نہ ممکن.
میں سلام کرتا ہوں عدنان بھائی کو، فریال بہن کی، فیصل بھائی، اکرم بھی، اور ٹیم آشیانہ کے ایک ایک ممبر کو جو کسی بھی قسم کی پرواہ کئے بغیر انسانیت کی خدمات کے مشن پر لگے ہووے ہیں اور پوری تندہی اور محنت سے وزیرستان (شمالی) کے لوگوں کی خدمات کر رہے ہیں. میں اپنی اس ڈائری میں ابہ پوری کوشش کروں گا کہ جو کچھ بھی حالات میں وہاں دیکھے ہیں اور جو کچھ مجھ پر وہاں گزری ہے وہ تفصیل سی لکھوں. میری اس ڈائری کو پڑھنے والے لوگوں سی گزارش ہے کہ ٹیم آشیانہ، اور شمالی وزیرستان میں موجود لوگوں کے لئے دعا کریں کے الله پاک ہم سب کو ایک اچھا اور نیک مسلمان بننے کی توفیق دے اور ہمارے اپر سے مشکلات کا خاتمہ کرے، آمین.
میرا وزیرستان کے لئے دوسرا سفر:
گزشتہ ماہ ١٩ تاریخ (اپریل). کو مجھے فریال بہن کی فون کال ملی مجھ کو کہا گیا کے اگر میری طبیت کچھ بہتر ہے اور اگر میں ایک دفع پھر وزیرستان جا کر ٹیم آشیانہ کے لئے کچھ خدمات انجام دے سکتا ہوں تو ضرور جاؤں. میں نی اپنی امی سے بات کری ، سکول میں چھٹی کے لئے درخواست
دی اور ایک دفع پھر شمالی وزیرستان کے لئے تیاری کرنے لگا. تیاری کیا کرنا تھی بس کچھ کپڑے ہی ساتھ رکھنے تھے، پہلے سوچا کے جہاز سے پشاور جاؤں اور وہاں سے ٹیم آشیانہ کا کوئی نہ کوئی ممبر مجھ کو آگے لے جاۓ گا. مگر مری امی نی کہا " جتنا خرچہ تم جہاز سے جانے میں لگا رہے ہو اس کے ادھے میں تم چلے جو گے اور بچی ہوئی رقم سے تم وزیرستان کے بچوں کے لئے کچھ لیتے جاو." امی کا مشورہ بہت اچھا تھا. میں نی بس سے ایبٹ آباد تک جاؤں اور وہاں سے ٹیم آشیانہ کا کوئی ممبر مجھ کو لے کر آگے جاۓ گا. میں نیں ٢٢ تاریخ (اپریل) کو سفر کا آغاز کیا اور اپنے دوستوں، رشتےداروں اور مہربانوں کی مدد سے جمع کیا ہوا کچھ سامان لے کر اپنی منزل کی جانب بڑھنا شروع کیا. سارا راستہ سوچتے ہووے گزرا میں وہاں جا کر کیا کروں گا؟ عدنان بھائی سے کیا بات کرنا ہے اور می وہاں کیا خدمات سر انجام دے سکتا ہوں؟
یہ ایک حقیقت ہے کی میں زیادہ وقت تک شمالی وزیرستان میں نہیں رہ سکتا. میرے اپر میرے گھر کی زمہ داری ہے، میری امی خود کینسر کی مریض ہیں. ایک بہن اور اس کے بچوں کی کفالت کرنا بھی میرے اپر ہے. لیکن میں اپنی ان زمہ داریوں کے ساتھ ایک پاکستانی بھی ہوں اور مسلمان بھی اور اسی حثیت سے مجھ کو اپنے فرض کا بھی اندازہ ہے. روز حشر الله پاک کے سامنے اور نبی کے سامنے شرمندہ نہ رہوں. میرے لئے میری امی میری دنیا ہیں، میری زندگی ہیں. اور مجھ کو فخر ہے کے امی میرے ہر کام می میرا ساتھ دیتی ہیں میری حوصلہ افزائی کرتی ہیں.
میں سارا راستہ سوچتے ہووے ایبٹ آباد پہنچا وہاں میرے دوست اکرم بھائی میرے منتظر تھے. وقت کا زیاں کئیے بغیر ہم لوگ اگلی منزل کی جانب روانہ ہووے. مجھ کو اندازہ تھا کے راستے میں ہم کو کن مشکلات کا کرنا ہو.گا . میں پوری ترہان تیار تھا. ٢ دن کے بعد میں کراچی سے وزیرستان شمالی پہنچ گیا.
پاک فوج کے جوانوں کو سلام:
ایک دفع پھر اور رہتے دم تک میں سلام کرتا ہوں، پاکستان کے فوجی جوانوں کو، پاکستان کی سیکورٹی کے جوانوں کو کو صرف اور صرف پاکستان کے عوام کے جان اور مال کی حفاظت کے لئے وزیرستان جیسے علاقوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں. ہم میں سے کسی کو اندازہ تک نہیں کے ہمارے یہ جوان کسی کسی مشکلات کا شکار ہیں.خود ان کے جان غیر محفوظ ہیں. مگر یہ جوان صرف ہمارے لئے اور ہماری بقا کے لئے، پاکستان کے لئے موجود ہیں. الله پاک ہمارے ان جوانوں کو اور ہمت، حوصلہ، صبر اور استقامت دے اور ہم کو بھی توفیق دے کے ہم بھی اپنے فوجی جوانوں کے جیسے سکیں اور وطن کے لئے کسی بھی حد تک گزر سکیں. آمین.
دتہ خیل میں استقبال:
میں یہاں کچھ وجوہات کی بنا پر دن اور تاریخ کا ذکر نہیں کر سکوں گا.ہم جیسے ہی دتہ خیل میں داخل ہووے سب کچھ ایسا محسوس ہوا کے جیسے میرا ہی گھر ہے اور میں اپنے گھر واپس آیا ہوں. عدنان بھائی اور ٹیم آشیانہ کے ممبر کے ساتھ بلال محسود بھی میرے استقبال کے لئے موجود تھے. مجھ کو سب نے گلے لگا، عدنان بھی اور بلال کی آنکھوں میں آنسو تھے، میری بھی آنکھیں بھرگیں. میں نی خود کو ہمت دی اور پھر سب کو ہمت دی. میں نی ابہ ایک بھی لمحہ کا زیاں کے بغیر ٹیم آشیانہ کے ممبرز کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کرنے کا کہا جس پر عدنان بھائی نے کہا "آپ بہت کر لمبا سفر کر کے آے ہو تھوڑا آرام کر لو" میں نی انکار کیا اور کہا "نہیں بھائی، بہت ہو گیا آرام، پتا نہیں زندگی میں کتنے دن اور لکھے ہیں ابہ صرف کام ہوگا صرف کام". میری اس بات پر سب لوگوں نے الله اکبر کی صدا لگی اور مجھ کو ایک کپ قہوہ دیا اور ہم ایک طرف جما ہو کر بات کرنا شروع ہووے.
نوٹ:
محترم دوستوں، میرے اپر ٹیم آشیانہ کے بہت بری اور بھری زمہ داری ہے. میں ابہ فنڈز جما کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم آشیانہ کی ضروریات کا خیال بھی رکھتا ہوں. ساتھ ہی دتہ خیل میں ایک سکول اور مدرسہ بھی شروع کیا ہے. میرے لئے دعا کریں کے الله پاک مجھ کو کامیابی دے آمین.
اپنی اگلی ڈائری میں ذکر کروں گا کہ میں نی وہاں جا کر کیا کیا اور کیا دیکھا.
الله پاک آپ کا اور ہم سب کا حامی اور ناصر ہو، آمین.
جزاک الله خیر.
آپ کا بھائی
waziristandairy@gmail.com
team.ashiyana@gmail.com